حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے سویڈن کے مانند ڈنمارک کے دار الحکومت کوپن ہیگن میں ڈنمارک حکومت کی اجازت سے میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن کی توہین کے گھناؤنے فعل کو دہرائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: بعض ممالک کی طرف سے مقدسات کی بار بار بے حرمتی بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ واضح طور پر امن عالم کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، خاص طور پر اقوام متحدہ کے قانون کی خلاف ورزی ہے جو مذاہب اور عقائد کی توہین سے منع کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک بامقصد انتہا پسند تحریک بین الاقوامی ہم آہنگی اور امن کو نقصان پہنچانے اور لوگوں کے درمیان نفرت پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
عراق کے قومی اتحاد کے سربراہ نے کہا: اس مسئلے میں تمام ممالک کو ان شیطانی اور مذموم منصوبوں کے سلسلے میں احتیاط کی ضرورت ہے، ہم سلامتی کونسل، اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم، لیگ آف عرب اسٹیٹس اور دنیا کے تمام مذہبی اور سیاسی کارکنوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی اس بے حرمتی کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کریں۔
واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کی حالیہ بے حرمتی کے بعد ڈنمارک میں ایک اور انتہا پسند گروپ نے کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ جلانے کرنے کی جسارت کی۔